کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے: ائیر چیف مارشل
👁️ 112 بار دیکھا گیا
کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے: ائیر چیف مارشل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ آئیر چیف نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس امر کااظہار انھوں نے جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا۔ اسد قیصر نے کہا کہ دفاع وطن میں آئیر فورس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پوری قوم دفاعی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فضائیہ ہر دم تیار ہے۔ آئیر چیف نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر اور سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ویلفیئر ٹائون سے محروم طبقات کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ایک ہی چھت کے نیچے نادار افراد کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ فضائیہ کے افسران پر مشتمل راشد میموریل ٹرسٹ کی معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد میرا مشن ہے۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے لیے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔ پاکستان ویلفیئر ٹائون کے قیام کے لیے فضائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا بھی تعاون حاصل رہے گا.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C