کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی صدر اور شاہ اُردن کو ٹیلیفون
👁️ 85 بار دیکھا گیا
کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی صدر اور شاہ اُردن کو ٹیلیفون
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن سے رابطہ کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں نہ صرف سنگین انسانیت سوز بحران کا باعث ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت متنازعہ علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کا یہ عمل بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق فرینچ صدر ایمانوئل میکرون نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا فرانس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔ فرانس کے صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، اردن کشمیر کی صورتحال پر دوسرے ممالک سے مشاورت کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C