01/December/2022

کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) گزشتہ روز بلیلی میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمہ ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل،اقدام قتل اورانسداددہشتگردی کی دیگر دفعات شامل ہیں۔

اس سے قبل، بلیلی خودکش دھماکے میں مارے گئے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بم دھماکے سے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں کوئٹہ پولیس لائن سے کچلاک کے علاقے میں پولیو مہم کی حفاظت کیلئے جانے والے پولیس ٹرک کو بلیلی چوک کے قریب خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

متاثر ٹرک کے قریب سے گزرنے والی کاری بھی دھماکے کی زد میں آئی، جس کے باعث کار میں سوار خاتون زینب بی بی، عدنان جبکہ ٹرک میں سوار اے ایس آئی ابراہیم سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔

ٹرک میں 28 زخمی پولیس اہلکار اور عام شہریوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر اور مخلتف وارڈز میں داخل کردیا گیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C