کوئٹہ: وزیر داخلہ کا سانحہ مچھ کے شیعہ ہزارہ سے مذاکرات ناکام، لواحقین کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
👁️ 140 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: وزیر داخلہ کا سانحہ مچھ کے شیعہ ہزارہ سے مذاکرات ناکام، لواحقین کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سانحہ مچھ کے لواحقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات اس لحاظ سے ناکام ہو گئے ہیں کہ شیعہ ہزارہ برادری نے وزیر داخلہ کی یقین دہانیوں پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
احتجاجی دھرنے میں موجود مظاہرین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
سانحہ مچھ میں ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کو گزشتہ روز سے سخت سردی میں سڑک پہ رکھ کر لواحقین اور شیعہ ہزارہ برادری کے افراد احتجاج کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی آمد پر ہزار برادری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان شرکا سے بات چیت کے لیے خود آئیں۔ احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے اور ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کی تدفین سے بھی انکار کردیا ہے۔
ہزارہ برادری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے علاہ کسی دوسرے سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سانحہ مچھ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔
کوئٹہ آمد کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ مچھ ظلم و زیادتی ہے اور اس ساںحے پر شرمندہ ہوں۔
ذرائع کے مطاق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سانحہ مچھ کے مجرمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے 15 لاکھ روپے متاثرہ خاندانوں کو فی کس ادا کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C