کوہاٹ میں پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او اور 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
👁️ 22 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او اور 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس تھانے پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع تھانہ بلی ٹنگ پر نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا جو تھانے کی صحن میں دھماکے سے پھٹ گیا، دستی بم کے اس حملے کے نتیجے میں پولیس سٹیشن میں موجود ایس ایچ او عبد الرؤف، کانسٹیبل مظفر حسین، کانسٹیبل مطیع اللہ، کانسٹیبل عتیق، کانسٹیبل اُسامہ اور تھانے آئے ہوئے دو مقامی شہری عارف اور سہیل خان زخمی ہوگئے. واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بلی ٹنگ اور کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا.
کوہاٹ میں تھانہ بلی ٹنگ پر دستی بم سے حملہ ایس ایچ او عبدالرؤف سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔#Kohat #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 13, 2022
گرنیڈ حملے کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس نے اندرون و بیرون شہر مختلف مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس کی موبائل، رائیڈر اور پیادہ گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے.
پولیس سٹیشن پر دہشتگردانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ڈویژن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C