21/November/2022

کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ٹی ٹی پی کیساتھ سیز فائر برقرار نہ رہ سکا، بیرسٹر سیف

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ٹی ٹی پی کیساتھ سیز فائر برقرار نہ رہ سکا، بیرسٹر سیف

کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ٹی ٹی پی کیساتھ سیز فائر برقرار نہ رہ سکا، بیرسٹر سیف

پشاور (ڈیلی اردو) معاون خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا ایک انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ جنگ بندی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرے، بندوق برداروں کا بندوق کے ذریعے پاکستان پر قبضہ ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان گئے، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، مفتی نور ولی محسود نے جون میں سیز فائر کا اعلان کیا لیکن کچھ غلط فہمیوں اور کچھ وجوہات کی وجہ سے سیز فائر برقرار نہ رہ سکا۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں، انہوں نے حزب اسلامی کے ساتھ ڈاکٹر نجیب کے خلاف جہاد کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C