کیپٹن ندیم احمد قتل کیس: داعش سے متاثر 2 عسکریت پسندوں کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار
👁️ 128 بار دیکھا گیا
کیپٹن ندیم احمد قتل کیس: داعش سے متاثر 2 عسکریت پسندوں کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے پاک بحریہ کے افسر کے قتل کے مقدمے میں 2 مبینہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے متاثر عسکریت پسندوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔
ڈان اخبار کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ واحد عینی شاہد محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے ملزمان کی شناخت نہیں کرسکتا جب کہ شناختی پریڈ بھی قانون کے مطابق نہیں کی گئی۔
عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوہ اس مقدمے کی سب سے اہم عینی شاہد تھی لیکن استغاثہ نے بغیر کسی وضاحت کے اسے بطور گواہ شامل ہی نہیں کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سعد عزیز المعروف ٹن ٹن اور طاہر حسین منہاس عرف سائیں کو دسمبر 2020 میں کارساز کے قریب 4 ستمبر 2013 میں مسلح حملے میں پاک بحریہ کے کیپٹن ڈاکٹر ندیم احمد کو قتل کرنے اور ان کی غیر ملکی اہلیہ کو زخمی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ان ملزمان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ آئی ایس کے مقامی کارندے ہیں۔
مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے سزا کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
دونوں فریقین کو سننے ریکارڈ اور کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس محمد کریم خان آغا خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل اپنے کیس کو معقول حد تک شک سے بالاتر ثابت نہیں کر سکا، کیس کا انحصار تقریباً صرف ایک عینی شاہد کی شہادت پر کیا گیا جب کہ واقعہ کے وقت اس ایک عینی شاہد کی موجودگی بھی بہت زیادہ مشکوک ہے اور اس کی گواہی کی تصدیق کے لیے شاید ہی کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہو۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے شواہد اور استغاثہ کے بیانات میں تضاد ہے، عینی شاہد نے بیان دیا تھا کہ واقعہ ٹریفک سگنل پر پیش آیا، 2 حملہ آوروں نے جرم کیا اور استغاثہ کے مطابق حملہ آور 3 تھے جبکہ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ گولی سے چھلنی کار کی تصویر نے ظاہر کیا کہ جہاں واقعہ پیش آیا وہاں قریب میں کوئی ٹریفک سگنل موجود نہیں تھا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شناختی پریڈ واقعہ کے تقریباً 2 سال بعد منعقد کی گئی جب کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے گواہ کی جرح نے بھی اس جانب اشارہ کیا کہ اس نے پریڈ سے قبل دونوں اپیل کنندگان کو دیکھا تھا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقتول کی بیوہ ڈاکٹر ٹریسی بھی واقعے میں زخمی ہوئی تھیں اور ان کا شمار اہم عینی شاہدین میں ہوتا تھا تاہم استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود بغیر کسی وضاحت کے انہیں ٹرائل سے قبل گواہی دینے کے لیے نہیں بلایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا وجوہات کی بنا پر شک کا فائدہ اپیل کنندگان کو دیتے ہوئے انہیں الزام سے بری کیا جاتا ہے،ان کے خلاف دیے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ان کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں
دونوں اپیل کنندگان کو ان کے 3 ساتھیوں کے ساتھ ملٹری کورٹ نے 2016 میں صفورا گوٹھ بس سانحہ، سبین محمود کے قتل اور دیگر مقدمات میں سزائے موت سنائی تھی، اے ٹی سی نے انہیں کچھ دیگر مقدمات میں بھی سزا سنا چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C