گلگت بلتستان: بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم
👁️ 104 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم
گلگت (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیر انتظام شمالی علاقہ گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں مجرموں پر جرم ثابت ہونے پر 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
انسداد دہشت گردی کے جج محمود الحسن عدالت نے ایک ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی۔
عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے، گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے مجرم کو موت کی سزا سنائی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
گزشتہ ہفتے لاہور میں کمسن بچوں کی خصوصی عدالت نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم رستم علی کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔
بچوں کی خصوصی عدالت کے جج وسیم احمد نے مجرم رستم علی کو موت کی سزا سنائی تھی۔
مجرم کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔ مجرم پر چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔
پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم رستم علی گھریلو ملازم تھا۔ رستم علی نے اپنے مالک کی بچی کو جنسی تشدد کرکے قتل کیا۔
عدالت نے اغوا اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم جرمانہ بھی کیا۔عدالت نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا۔ جرمانے کی رقم 5 لاکھ روپے مقتول بچی کے ورثاء کو ادا کیے جائیں گے اور ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید رکھا جائے گاْ
کمسن بچوں کی خصوصی عدالت نے ہدایت کی تھی کہ مجرم رستم علی کی سزا لاہور ہائیکورٹ سے کنفرم ہونے کے بعد موت کی سزا پر عملدرآمد کیا جائے۔ عدالت نے مجرم کو اغوا کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ اغوا کے جرم کے تحت مجرم پر 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C