گلگت بلتستان: چلاس میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک
👁️ 588 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: چلاس میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو ) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں دو میجر سمیت عملے کے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یکم ستمبر کی صبح 10 بجے ’ایم آئی سیون‘ ہیلی کاپٹر کینٹونمنٹ سے 12 گلو میٹر دور ہڈر گاؤں کے قریب گِر کر تباہ ہوا۔
اس کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جب اس میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا جو کریش کا باعث بنا۔
فوج کے مطابق اس حادثے میں عملے کے پانچ افراد پائلٹ اِن کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر مقبول، کریو چیف جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کا کہنا تھا کہ تربیتی مشن آرمی ایوی یشن کی معمول کی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد رسکیو اور انسانی مدد کے آپریشنز کی تیاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی تھی کہ چلاس کے علاقے ہڈر گاؤں کے قریب آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر کو گلگت بلتستان کی حکومت امدادی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کرتی رہی ہے۔
فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس، کمشنر دیامر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور تمام ادارے ریسکیو کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C