ہم جانیں دیدیں گے لیکن اس ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو زرداری
👁️ 98 بار دیکھا گیا
ہم جانیں دیدیں گے لیکن اس ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو زرداری
گھوٹکی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق مضبوط ہوگا لیکن یہ حکومت 18ویں ترمیم ختم کر کے عوام کے حقوق ختم کرنا چاہتی ہے۔
گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن احتساب کا نظام صاف شفاف ہونا چاہیے۔ نیب پشاور بی آر ٹی میں کرپشن کیس پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی؟ یہ حکومت نیب گردی کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی کوئی سمت ہی نہیں ہے۔ وفاق کی معاشی پالیسی سے ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ غریب کو گھر دینا تو دور تجاوزات کے نام پر لوگوں سے چھت چھین رہے ہیں۔ کہا گیا کہ خود کشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ وہ قرض نہیں لیں گے لیکن اب ہر ملک میں بھیک مانگنے کیلئے جاتے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانا دور کی بات، آج نوجوان بے روزگار ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کا ہر دعویٰ اور نعرہ جھوٹا نکلا۔ یہ غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کر رہے ہیں۔ یہ نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے۔ آج آئی ایم ایف کی ہر عوام دشمن پالیسی قبول کر لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے ایمنسٹی سکیم کالا دھن سفید کرنے کا طریقہ ہے لیکن اب ان کی ایمنسٹی سکیم ٹیکس دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عمران خان بتائیں کہ وہ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے کس کا کالا دھن صاف کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آہستہ آہستہ 18ویں ترمیم ختم کرنے جا رہی ہے اور ون یونٹ کی طرز پر نظام لانا چاہتی ہے۔ ہم جانیں دیدیں گے لیکن اس ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق مضبوط ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C