ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر ہر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر ہر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال
ملتان (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ہائیکورٹ بارمیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، امریکی مصنف نے 22 سال قبل پاکستان کے مستقبل کی پیش گوئی کی تھی، تاہم وہ پیش گوئی مسترد کردی گئی لیکن آج وہ سچ ہوگئی۔ امریکی مصنف نے لکھا تھا قوی امکان ہے پاکستان کی ریاست ناکام ہو جائے، کیونکہ پاکستان میں طاقت کا مرکز اسٹیبلشمنٹ ہے، بظاہر اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہیں لیکن اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔
امریکی مصنف نے مزید لکھا تھا ممکنہ طور پر تین پہلو پاکستان میں سامنے آ سکتے ہیں، پاکستانی ریاست انتظامی ڈھانچہ اندرونی تضاد کا شکار ہے، جس ملک میں دو طاقتیں ہوں وہ نا کامیاب رہے گی نا ناکام ہوگی۔ 22 سال بعد ہم ان ناقدین کو سچا ثابت کر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا میں 5 مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا، چھٹی بار مشرف نے مجھے ہرایا، افسوس سے کہتا ہوں پاکستان کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیا گیا، ہمیشہ پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے، پاکستان 1999 میں خوشحال تھا، پیسے کی قدر زیادہ تھی اور آج 2020 میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں کم ترین گروتھ ریٹ پر کھڑا ہے، آج پاکستان کا روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، افغانستان کو کون سا سرخاب کا پر لگا ہے جو وہ آگے نکل گئے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی، جب وسائل ملے تو ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہر وہ جنگ جیتی جو امریکا افغانستان میں ہار کر واپس جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلح افواج کو کہا جنگ لڑیں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے مسلح افواج کو آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں 5 سو ارب مہیا کیے۔ نواز شریف حکومت نے مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کئے جس سے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
احسن اقبال نے کہا 2018 میں اس حکومت کو دھاندلی سے باہر کر دیا گیا۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہی حکومت اور پنجاب میں جس کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں اسے دھاندلی سے ہرا دیا جاتا ہے۔ 2013 میں ہمیں ملک اس حال میں ملا تھا کہ 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، بم دھماکے اور معیشت تباہ تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا، منسٹری آف پلاننگ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مجھ سے سوال ہوا کہ ملک کا خزانہ ہے،غیب سے مدد سی پیک کی صورت میں آئی۔
احسن اقبال نے کہا اس ملک کے جام پہیے کو چلانا ہے تو جمہوریت کی بحالی کرنا ہوگی، 2018 کے الیکشن میں جس حکومت نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا، سی پیک منصوبہ لائے اسے دھاندلی سے ہرا دیا گیا ہارس ٹریڈنگ کے زریعے، مینڈیٹ چوری کر کے شہباز شریف کی مثالی حکومت کو ختم کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C