04/August/2026

ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا

ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا

ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) پر حملہ کرکے عمارت کو نقصان پہنچایا اور بینک منیجر و کیشیئر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

 

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع ہنگو کے تھانہ ٹل کی حدود میں واقع علاقے دلن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گرد ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کے ساتھ بینک کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا۔

 

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، کمپیوٹرز اور دیگر آلات کو نقصان پہنچایا، جبکہ بینک کے خزانے پر بھی فائرنگ کی، جس سے عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور بینک منیجر وسیم آفریدی اور کیشیئر علاؤالدین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم سرکاری سطح پر دونوں افراد کے اغوا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور مغویوں کی ممکنہ بازیابی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 

تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C