ہنگو: پرانی دشمنی، مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ہنگو: پرانی دشمنی، مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے زرگیری میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جس فریق نے مسافر وین پر فائرنگ کی ہے انکے خاندان کے ایک شخص کو مخالفین نے 2013 میں بموں سے اڑا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ہنگو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ علاقہ زرگری میں ان پر دشمنوں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے جاں بحق افراد میں ایک مسافر خاتون اور ایک سالہ بچہ بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کو ہدف بناکرقتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں مسافر کوچ میں سوار 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C