ہیروئن برآمدگی کیس: حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، رانا ثنااللہ
👁️ 117 بار دیکھا گیا
ہیروئن برآمدگی کیس: حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، رانا ثنااللہ
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے ہیروئن برآمدگی کیس میں رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے اے این ایف کی جانب سے رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے۔
ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم رانا ثنااللہ کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رانا ثنااللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ فوٹیجز محفوظ کر لی گئی ہیں۔ فوٹیجز ضائع ہونے کا اندیشہ ختم ہو گیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے بنائی گئی تمام اسٹوری جھوٹی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز ہمارے موقف کو درست ثابت کرتی ہیں۔ اے این ایف پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اس ریکارڈ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ اگر ڈیوٹی جج ٹرائل سن سکتا ہے تو پھر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھارہ اکتوبر تک توسیع کردی۔ ڈیوٹی جج نے رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں میرا موقف درست ثابت ہوا۔ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے کبھی سگریٹ نہ پیا اور نہ ہی ہیروئن دیکھی ہو اس کے خلاف ہی منشیات کا کیس بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C