یمن حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل، بئر السبع و ایلات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
👁️ 258 بار دیکھا گیا
یمن حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل، بئر السبع و ایلات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
یروشلم + صنعا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے داغا گیا ایک ڈرون جنوبی اسرائیلی شہر ایلات میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے زیرِ انتظام چلنے والے ’’آرمی ریڈیو‘‘ نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈرون شہر کے ایک ہوٹل سے جا ٹکرایا۔
اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون گرنے کی اطلاع کے بعد ایلات ڈسٹرکٹ پولیس کی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین ڈرون کی ساخت اور نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
فوجی حکام نے واقعے کے بعد اپنے ترجمان کی متوقع بریفنگ مؤخر کر دی اور کہا کہ اسرائیل نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی مار گرایا۔ فوج کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران اسرائیل کے کئی علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے والے سائرن بجائے گئے۔
ادھر یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے خلاف ’’تین مختلف انداز کی فوجی کارروائیوں‘‘ کا اعلان کیا ہے۔
حوثیوں کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی میزائل فورس نے اپنی ایک کارروائی میں ’’فلسطین 2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘ استعمال کیا، جس کا ہدف اسرائیل کے ساحلی شہر یافا میں واقع ایک حساس فوجی تنصیب تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرون فورس نے بھی دو کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی میں تین ڈرونز کے ذریعے اُم الرشراش (ایلات) کے علاقے میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں فلسطین کے جنوبی شہر بئر السبع میں ایک حساس ہدف کو ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
حوثیوں کے مطابق ان تمام کارروائیوں میں ’’کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حوثی ملیشیا حالیہ مہینوں میں یمن سے اسرائیل کے خلاف اپنے میزائل اور ڈرون حملے تیز کر چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ یمن سے لانچ کیے جانے والے ان حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم بعض ڈرونز اسرائیلی حدود میں گرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C