یمن میں امریکہ کو مطلوب القاعدہ کے رہنما خالد الباطرفی کی ہلاکت کا اعلان
👁️ 28 بار دیکھا گیا
یمن میں امریکہ کو مطلوب القاعدہ کے رہنما خالد الباطرفی کی ہلاکت کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) القاعدہ کی یمن کی شاخ نے اتوار کو اپنے رہنما خالد الباطرفی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے، جن کے لیے امریکی محکمہ خارجہ نے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی۔
انٹیلی جینس گروپ SITE کے مطابق، القاعدہ کی ایک ویڈیو میں خالد الباطرفی کی موت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں تاہم انہیں کفن میں عسکریت پسند گروپ کے جھنڈے میں لپٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
امریکہ نے اپنے Rewards for Justice پروگرام میں الباطرفی کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی، جو فروری 2020 سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی قیادت کر رہے تھے۔
عسکریت بسند تنظیم نے سعد بن عاطف العولقی کو اپنا نیا لیڈر نامزد کیا ہے۔
سعد بن عاطف العولقی پر 60 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام ہے۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ یا AQAP کو طویل عرصے سے القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔
وہ فرانسیسی ہفتہ وار جریدے چارلی ہیبڈو پر 2015 کے حملے جیسے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔
الباطرفی سے پہلے اس تنظیم کی قیادت قاسم الریمی کے پاس تھی جن کی ہلاکت، فلوریڈا میں امریکی بحریہ پر 2019 کے حملے کے جواب میں امریکی ڈرون حملے میں ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 1146 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8986 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4862 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3735 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3605 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2589 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C