یمن: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حوثی وزیر حسن زید ہلاک
👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حوثی وزیر حسن زید ہلاک
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں آج منگل کے روز نامعلوم مسلح افراد نے حوثی ملیشیا کے ایک اہم رہ نما اور وزیر نوجوان و کھیل حسن زید کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حسن زید حوثیوں کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کے وزیر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ حوثیوں کی حکومت بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم شدہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے صنعاء کے جنوبی علاقے حدہ میں مذکورہ حوثی رہنما پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ميليشيا #الحوثي تؤكد اغتيال وزيرها للشباب والرياضة حسن زيد المعين في هجوم مسلح بالعاصمة اليمنية #صنعاء#العربية pic.twitter.com/3zh6F015bK
— العربية (@AlArabiya) October 27, 2020
ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جائے وقوع کا گھیراؤ کر کے شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا۔ حوثیوں نے حسن زید کی ہلاکت اور اس کے ایک بیٹے کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
حوثیوں کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کی وزارت کے سکریٹری اسامہ ساری نے فیس بک پر اپنے صفحے پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ حسن زید کو آج صبح حدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
زید حسن کا شمار حوثی ملیشیا کے اہم نظریاتی لیڈروں میں ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C