یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
👁️ 544 بار دیکھا گیا
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یورپی یونین کے رکن ممالک میں 2025ء کی پہلی ششماہی کے دوران پناہ کی درخواستوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی اسائلم ایجنسی (EUAA) نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی۔
مالٹا میں قائم ای یو اے اے کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک یورپی یونین کے رکن ممالک کے علاوہ ناروے اور سوئٹزرلینڈ میں پناہ کے لیے دی جانے والی درخواستوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 85 ہزار سے گھٹ کر تقریباً دو لاکھ 85 ہزار رہ گئی۔
یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا میں قائم اس بلاک کی اسائلم ایجنسی (ای یو اے اے) نے پیر آٹھ ستمبر کے روز جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس سال 30 جون کو ختم ہونے والی ششماہی میں اس بلاک اور بلاک سے باہر کے دو یورپی ممالک، ناروے اور سوئٹزرلینڈ میں پناہ کی درخواستیں دینے والے تارکین وطن کی تعداد میں 2024ء میں یکم جنوری سے لے کر 30 جون تک کے عرصے کے مقابلے میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ نئی درخواستیں فرانس میں
اس یورپی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں بھی، جو ایک مدت سے پناہ کی سب سے زیادہ درخواستوں کے حوالے سے مرکزی اہمیت کا حامل رہا تھا، اس سال جنوری سے جون تک ایسی درخواستوں کی تعداد واضح طور پر کم رہی۔
ای یو اے اے کے ڈیٹا کے مطابق سال رواں کی پہلی ششماہی میں ایسی درخواستوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار یا تقریباﹰ 23 فیصد کم ہو گئی۔ اس سے پہلے 2024ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہ تعداد تین لاکھ 99 ہزار رہی تھی۔
ان میں سے سب سے زیادہ درخواستیں فرانس میں دی گئیں، جو 78 ہزار بنتی تھیں۔ فرانس کے بعد 77 ہزار درخواستوں کے ساتھ اسپین دوسرے نمبر جبکہ 70 ہزار درخوست دہندگان کے ساتھ جرمنی تیسرے نمبر پر رہا۔ اٹلی میں 64 ہزار نئی درخواستیں دی گئیں اور وہ چوتھے نمبر پر رہا۔
یورپی یونین کے مطابق شام سے یورپ آ کر پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس بڑی تبدیلی کی ایک وجہ شام کے صدر بشار الاسد کا گزشتہ دسمبر میں اقتدار سے ہٹایا جانا بنی۔
اس کے برعکس رواں سال یورپ میں پناہ کی سب سے زیادہ درخواستیں وینزویلا کے شہریوں نے دیں، جن کی مجموعی تعداد 49 ہزار رہی۔
ان کے بعد افغان شہری 42 ہزار درخواستوں کے ساتھ دوسرے اور شامی شہری 25 ہزار نئی درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
وینزویلا کے تقریباً تمام شہریوں نے اپنی درخواستیں اسپین میں جمع کرائیں، جس کی ایک بڑی وجہ زبان و ثقافت کی وہ قربت ہے، جو انہیں ہسپانوی معاشرے میں عموماﹰ جلد گھل مل جانے میں مدد دیتی ہے۔
یورپ میں تارکین وطن کی آمد اور ان کی طرف سے پناہ کی باقاعدہ درخواستیں دیے جانے کا سلسلہ کئی برسوں سے یورپی یونین کے لیے ایک بڑا سیاسی مسئلہ بنا ہوا ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لیے یونین نے شمالی افریقی ممالک کے ساتھ تعاون بھی بڑھایا ہے تاکہ بحیرہ روم کے راستے پناہ کی تلاش میں تارکین وطن کی یورپ میں غیر قانونی آمد کو روکا جا سکے۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران ایسے خطرناک سمندری سفر کے دوران ہزارہا انسان مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C