یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
👁️ 361 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
پیرس (ڈیلی اردو) دنیا کے صنعتی طور پر ترقی یافتہ سات بڑے ممالک کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں خاص طور پر جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی رائے میں روسی یوکرینی جنگکے خاتمے کے ساتھ یوکرین میں قیام امن کے لیے نئی کوششیں کافی حوصلہ افزا ہیں۔
ساتھ ہی جی سیون کے رہنماؤں نے فرانس میں اپنی سمٹ میں روس کے خلاف توانائی کے شعبے میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا عہد بھی کیا۔
سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان واقع جھیل جنیوا کے کنارے فرانسیسی تعطیلاتی مقام ایویاں لے باں میں جی سیون سمٹ کی منگل کو رات گئے تک جو کارروائی جاری رہی، اس کے بعد ایک مشترکہ بیان آج بدھ 17 جون کی صبح جاری کیا گیا۔
اس بیان میں سات کے گروپ کے سربراہان مملکت و حکومت نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ روس اور روسی معیشت کے خلاف اپنا دباؤ مزید بڑھا دیں گے۔
جی سیون کے مشترکہ بیان میں کہا گیا، ’’اس نئی پیش رفت کی حمایت میں اور اس کی رفتار تیز کرنے کے لیے ہم نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ (یوکرین کو) فضائی دفاعی صلاحیتوں کی ترسیل بڑھا دی جائے گی، اور اس کے علاوہ کییف کو اضافی دفاعی نظام، میزائل حملوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی یوکرین کی عسکری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔‘‘
جی سیون سمٹ کے شرکاء نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ روس کی جنگی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان پابندیوں کو مزید جامع اور مؤثر بھی بنایا جائے گا، جو تیل اور گیس کے روسی شعبوں پر پہلے ہی سے عائد ہیں یا نئی عائد کی جائیں گی۔‘‘
اس مشترکہ بیان کے پس منظر میں یہ بات بھی اہم ہے کہ ایویاں لے باں میں جی سیون سمٹ کے دوران منگل کے روز شرکاء نے اس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں جس اہم ترین موضوع پر مفصل ترین مشاورت کی، وہ یوکرین کی روس کے خلاف جنگ ہی تھی۔
جی سیون سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش کے پیش نظر روس کے خلاف عائد کردہ جن امریکی پابندیوں میں کچھ نرمی کر دی تھی، انہیں دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا، ’’روس کو امن ڈیل کر لینا چاہیے، تاکہ یوکرین کی جنگ ختم ہو سکے۔ میں اس سلسلے میں جو کچھ بھی کر سکتا ہوں، کروں گا۔‘‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی جنگ سے متعلق یہ موقف کئی یورپی رہنماؤں کے لیے اس وجہ سے خوش کن تھا کہ یہ صدر ٹرمپ کی طرف سے روسی یوکرینی جنگ کے بارے میں مقابلتاﹰ زیادہ فعال اور مؤثر فیصلہ سازی کی طرف اشارہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C