یوکرین میں توانائی تنصیبات پر روس کے میزائل اور ڈورن حملے، 5 افراد ہلاک، اربوں کا نقصان
👁️ 35 بار دیکھا گیا
یوکرین میں توانائی تنصیبات پر روس کے میزائل اور ڈورن حملے، 5 افراد ہلاک، اربوں کا نقصان
کییف (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) یوکرین کے وزیر توانائی کے مطابق روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت اربوں میں بنتی ہے۔
کییف حکومت کے مطابق روس نے گزشتہ ہفتے، جو فضائی بمباری کی تھی، وہ اب تک رات کے اوقات میں کیے گئے حملوں کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔ اس میں ملک بھر میں توانائی کی تنصیبات پر لگ بھگ 90 میزائل اور 60 ڈرون فائر کیے گئے جبکہ کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
یوکرین کے وزیر توانائی خیرمن گالوشینکو نے صحافیوں کو بتایا، ”ہمیں نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مزید وقت درکار ہے کیونکہ وہاں بہت زیادہ ملبہ موجود ہے۔‘‘
گالوشینکو نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اربوں کا حوالہ کس کرنسی میں دے رہے ہیں تاہم عالمی بینک نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کو درپیش تعمیر نو کی کل لاگت کا تخمینہ کم از کم 486 بلین ڈالر لگایا ہے۔
گالوشینکو نے فروری 2022 میں حملوں کے آغاز کے بعد سے اسے سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ تنصیبات میں پاور اسٹیشنز بھی تھے، جن کی تعمیرنو حال ہی میں کی گئی تھی۔
انہوں نے پیر کو جنوبی شہر اوڈیسا پر رات کو کیےگیے روسی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”وہ ایسے حملے روزانہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
بحیرہ اسود کے بندرگاہی شہر کے ایک حصے کی بجلی اس وقت منقطع ہو گئی، جب مار گرائے گئے ایک ڈرون کا ملبہ انرجی پلانٹ سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا شہر خارکیف اس وقت ”سب سے مشکل صورتحال‘‘ کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو ایک میزائل حملے نے اس مشرقی شہر کی بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی تھی، جس سے لاکھوں گھروں کو پانی اور بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی تھی۔
یوکرین اب اپنی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے بجلی درآمد کر رہا ہے۔ گالوشینکو نے کہا کہ ملک کو یورپی یونین سے اس کی موجودہ 1.7 گیگا واٹ کی صلاحیت سے زیادہ بجلی درآمد کرنے کی ضرورت ہے، ”آج ہمیں مزید بجلی کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہماری بقا کا سوال ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8982 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C