یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 11 ہلاکتیں
👁️ 360 بار دیکھا گیا
یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 11 ہلاکتیں
ماسکو/کیف (ڈیلی اردو) روس کے کراسنودار علاقے کے مقامی حکام کے مطابق گزشتہ رات یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اور روسی آئل ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ روس کی تیل کی اہم تنصیبات پر حالیہ حملوں کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔
شہر نووروسیسک کے حکام نے بتایا کہ ڈرون کے ملبے سے ایک آئل ٹرمینلمیں آگ لگ گئی، جس سے دو افراد زخمی ہوئے، تاہم متاثرہ تنصیب کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے شیسخاریس آئل ٹرمینل اور ڈپو کو بھی نشانہ بنایا، جو روسی سرکاری پائپ لائن کمپنی ٹرانسنیفیٹ کی ملکیت ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے آسترا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں آئل ٹرمینل سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا، تاہم ان تصاویر کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ یوکرین نے فوری طور پر اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
روسی آئل تنصیبات، جو جنگی اخراجات کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اب تقریباً روزانہ ہی یوکرینی حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے لوہانسک کے شہر اسٹاروبلاسک میں ایک کالج ہاسٹل پر یوکرینی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعہ کو اس ہاسٹل پر ہوئے حملے کو ’’جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے فوج کو جوابی کارروائی کے لیے تجاویز پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے قریب کوئی فوجی یا قانون نافذ کرنے والا کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں، جو روس کی درخواست پر بلایا گیا تھا، یوکرین کے سفیر آندری میلینک نے روسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’محض پروپیگنڈا شو‘‘ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 22 مئی کی کارروائیاں ’’صرف روسی جنگی مشین‘‘ کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C