پاراچنار: طوری بنگش قبائلی عمائدین اور علماء کرام کا مشترکہ جرگہ، مقدمات خارج کرنیکا مطالبہ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
پاراچنار: طوری بنگش قبائلی عمائدین اور علماء کرام کا مشترکہ جرگہ، مقدمات خارج کرنیکا مطالبہ
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹرز پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کے عمائدین اور علماء کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں جائیداد کے تنازعے کے علاقے کے غیر یقینی صورتحال اور قبائیلی عمائیدین کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے سمیت اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔
پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں ہنگامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، قومی مشران و جوانان، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی راہنماوں نے کہا طوری قبائل محب وطن ہیں اور انہوں نے روز ازل سے ہی پاکستان کی دفاع اور استحکام کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں، سیکیورٹی فورسز اور حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن اس کے باوجود طوری بنگش قبائیل کے نہ صرف مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں بلکہ ان کے لئے نت نئے مسائیل پیدا کئے جارہے ہیں۔
رہنماؤں نے گزشتہ دنوں بالش خیل کے شاملاتی اراضی دو قبائل کے مابین جھڑپوں کے بعد قبائیلی عمائیدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور ان کی گرفتاری کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مقدمات فوری طور خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
راہنماوں نے کہا کہ چھاپے بند کر کے حالات کو کشیدہ ہونے سے بچائیں۔
واضح رہے کہ بالش خیل میں دو قبائیل کے مابین جھڑپوں کے بعد پاراچنار کے پانچ اہم شخصیات پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے اور گزشتہ روز ان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس واقعے کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے یکطرفہ کارروائی کی ہے جو کہ ظلم اور ناانصافی ہے۔
دوسری جانب مشران کا ایک نمائندہ وفد حکومتی اعلی عہدیداروں سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے گفت و شنید کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C