14 سالہ جرمن بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں پناہ گزین گرفتار
👁️ 106 بار دیکھا گیا
14 سالہ جرمن بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں پناہ گزین گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پچھلے سال ہیلووین کی رات ایک چودہ سالہ جرمن بچی کو افغانستان، ایران و عراق سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں نے مبینہ طور پر نشہ آور ادویات دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنايا۔ اب ان کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
جرمن شہر الُم کی ايک عدالت میں پانچ افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی جمعرات نو جولائی سے شروع ہوئی۔ ابتدائی سماعت مختصر رہی اور ملزمان نے کوئی بیان نہیں دیا۔ پانچوں ملزمان کی عمریں 15 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر ایک چودہ سالہ بچی کو نشہ آور ادویات دینے اور پھر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے الزمات ہیں۔
یہ واقعہ الم میں اکتيس اکتوبر سن 2019 کی رات پیش آيا تھا۔ کیس میں بیان کردہ حقائق کے مطابق ملزمان کی مذکورہ نابالغ بچی سے ملاقات الم شہر کے مرکز ميں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر ہوئی تھی۔ انہوں نے مبینہ طور پر بچی پر زور دیا کہ وہ ان کے ساتھ قریبی واقع مقام الرکرشن برگ چلے، جہاں ان کا مہاجر کیمپ قائم تھا۔ وہاں لے جا کر انہوں نے اسے نشہ آور ادویات دیں۔ بعد ازاں چار ملزمان نے اس بچی کے ساتھ نو مرتبہ جنسی زیادتی کی۔
بچی نے بعد ازاں اپنے والدین کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔ پانچ میں سے ایک ملزم اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔ بقيہ ملزمان اپنے خلاف ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ عدالت کی آئندہ سماعت 20 جولائی کو متوقع ہے۔ عدالت نے اس کیس کے ليے تيرہ سماعتوں کا کہہ رکھا ہے اور نومبر تک حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پانچوں ملزمان پناہ گزین ہیں اور ان کا تعلق افغانستان، ایران اور عراق سے ہے۔
جرمنی میں اس سے قبل بھی پناہ کے متلاشی افراد کے ہاتھوں مقامی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جس سے مجموعمی طور پر پناہ گزین اور مہاجرین معاشرے کے چند طبقوں کی جانب سے کافی تنقيد کی زد میں رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C