2023ء: یورپ میں پناہ کی درخواستیں 10 لاکھ سے زائد
👁️ 123 بار دیکھا گیا
2023ء: یورپ میں پناہ کی درخواستیں 10 لاکھ سے زائد
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) رواں برس جرمنی اور یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صرف اکتوبر میں ایک لاکھ تئیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
یورپی یونین کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ڈائریکٹر نینا گریگوری کے مطابق سن 2023 میں یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستوں کی کل تعداد ”دس لاکھ سے زیادہ‘‘ ہو جائے گی۔
صرف اکتوبر میں تقریباً ایک لاکھ تئیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جو ماہانہ سطح پر گزشتہ سات برسوں میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
نینا گریگوری کا جرمنی کے ”فُنکے میڈیا گروپ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس صورتحال میں کمی کی توقع نہیں بلکہ پناہ کی درخواستوں میں مزید اضافہ ہو گا، ”ہمارے ارد گرد کی دنیا زیادہ سے زیادہ غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ پناہ گزینوں کے تحفظ کی ضرورت سن 2024 اور اس کے بعد بھی بڑھتی جائے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے حوالے سے سن 2024 ایک ”چیلنجنگ سال‘‘ ہو گا۔
صرف جرمنی میں نومبر کے آخر تک تقریبا تین لاکھ پچیس ہزار درخواستیں دی گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 52 فیصد زائد ہیں۔ یورپی یونین کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جرمنی یورپی یونین میں پناہ کے متلاشیوں کے لیے اہم ملک بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین میں سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں جرمنی میں دی گئی ہیں۔
اس تناظر میں دوسرے نمبر پر فرانس ہے جبکہ تیسرا نمبر اٹلی کا ہے۔
یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے آخر تک تقریبا 41 لاکھ یوکرینی یورپی یونین میں رجسٹرڈ ہو چکے تھے۔
یوکرینی مہاجرین کی سب سے زیادہ تعداد جرمنی میں ہے، جو کہ 11 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس کے بعد پولینڈ ہے، جہاں آنے والے یوکرینی مہاجرین کی تعداد ساڑھے نو لاکھ سے زائد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 679 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 593 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C