پاکستان: چینی باشندوں کو اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنے کی ہدایت
👁️ 117 بار دیکھا گیا
پاکستان: چینی باشندوں کو اپنی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں موجود چینی باشندوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ کہیں شہر میں کہیں بھی آنے جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے نجی ٹی وی ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ دارالحکومت میں مقیم غیر ملکی باشندوں باالخصوص چینی شہیریوں کی سکیورٹی کے لیے حال ہی میں تشکیل دیے گئے ڈسٹرکٹ فارن سیکیورٹی سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
دارالحکومت پولیس کے عہدیداروں نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس کے دوران دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کی تفصیلات پر مبنی سروے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت ایک ہزار چینی باشندے مقیم ہیں جو تین درجن منصوبوں سمیت کاروبار اور کمپنیوں سے منسلک ہیں۔
عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے منسلک چینی شہریوں کو سیکیورٹی فورسز اور نیم فوجی دستے سیکیورٹی کور فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار سے زائد چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، سیکیورٹی ڈویژن یا پیٹرولنگ یونٹ ان کو تحفظ فراہم کرے گا، جس کے لیے ایس ایچ اوز کو ان کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ اوز چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کے ارد گرد گشت پر مامور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے اور سیکیورٹی گارڈز کی تفصیلات کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔
علاوہ ازیں چینی شہریوں کی رہائش گاہوں کے ارد گرد اور ان کے گھروں کو جانے والی سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں چینی باشندے رہائش پذیر ہیں وہ ان علاقوں کا دورہ کریں اور سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ تیار کریں تا کہ سیکیورٹی میں کسی بھی خامی کو دور کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اور پولیس فیسیلیٹیشن پر ایک ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26318 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15561 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11845 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9156 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7441 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5210 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C