گوادر حملہ: چین کا پاکستانی حکام سے چینی شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
گوادر حملہ: چین کا پاکستانی حکام سے چینی شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی/اے ایف پی/ڈی پی اے) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے علیحدگی پسندوں نے گوادر میں چینی انجینئرز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ چینی انجینئرز اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم گوادر بندرگاہ کی طرف جا رہے تھے۔
بلوچ علیحدگی پسند گروپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”بی ایل اے مجید بریگیڈ نے آج گوادر میں چینی انجینئرز کے قافلے کو نشانہ بنایا اور حملہ اب بھی جاری ہے۔‘‘
پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم فوری طور پر کوئی بھی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دریں اثنا سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ٹویٹر پر، جسے اب ایکس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، کہا ہے کہ حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”میں گوادر میں چینی کارکنوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اطلاعات ہیں کہ گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جسے پسپا کر دیا گیا ہے اور حملہ آور مارے گئے ہیں۔‘‘
پاکستان کے سرکاری ریڈیو نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ مزید بتایا گیا ہے، ”گوادر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چینی انجینیئروں کو لے جانے والے ایک قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں تاحال کسی چینی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
A Chinese convoy of engineers was attacked near the Gwadar police station in Pakistan, the Global Times has learned. The convoy of three SUVs and a van, all bulletproof, carried 23 Chinese personnel. An IED exploded during the attack and the van was shot at, creating cracks in… pic.twitter.com/LQ4zhuOGnh
— Global Times (@globaltimesnews) August 13, 2023
اس کے مطابق تین بُلٹ پروف ایس یو وی گاڑیوں اور ایک بُلٹ پروف وین پر مشتمل قافلے میں 23 چینی شہری سوار تھے اور حملے کے دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جبکہ وین پر گولیاں برسائی گئیں جس سے شیشوں پر کریک آئے۔
گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے نے اتوار کو اس حملے کے بعد چینی شہریوں کے لیے ایک سیفٹی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے باعث وسیع پیمانے پر عوامی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے وہاں آپریشن شروع کیا جس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ادھر مسلح شدت پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک بیان میں آج گوادر میں ’چینی انجینیئروں کے خلاف حملے‘ کی ذمہ داری قبول کی ہے اور چار چینی شہریوں کے ساتھ ساتھ نو سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم گلوبل ٹائمز کے مطابق تاحال اس حملے میں کسی چینی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ِخیال رہے کہ اتوار کو عینی شاہدین کے مطابق گوادر میں ایئرپورٹ روڈ پر فقیر کالونی پُل کے قریب فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
گوادر حملہ: چین کا پاکستانی حکام سے چینی شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حملے کے بعد چین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تخریب کاروں کو سخت سزائیں دیں اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر پورٹ پراجیکٹ کے قریب چینی قافلے پر فائرنگ کی گئی اور بموں سے حملہ کیا گیا۔ یہ قافلہ گوادر ایئرپورٹ سے ساحلی علاقے کی جانب آ رہا تھا۔
اس کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ’تخریب کاروں کو کڑی سزائیں دے اور چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔‘
اس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی حکام اس حملے کی مفصل تحقیقات کریں اور مستقبل میں ایسے حملے ہونے سے روکیں۔
بلوچ علیحدگی پسند اکثر اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کا شعبہ تعلقات عامہ بھی حملوں کی شدت کو کم بتاتا ہے یا ان کی اطلاع دینے میں تاخیر کرتا ہے۔
مختلف بلوچ عسکریت پسند گروپ ماضی میں بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے منسلک پروجیکٹوں پر حملوں کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت پاکستان نے بیجنگ کے مفادات کے خلاف خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد حکومت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایسے مسلح گروہوں کو بیرونی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
اپریل 2022 میں تین چینی ماہرین تعلیم اور ان کا پاکستانی ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گئے تھے، جب کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا۔ اُس حملے کی ذمہ داری بھی بی ایل اے نے قبول کی تھی۔
سن 2021 میں بھی 12 افراد، بشمول نو چینی کارکن، اس وقت ہلاک ہو گئے تھے، جب ایک بس عملے کو داسو ڈیم سائٹ پر لے جا رہی تھی۔ اسلام آباد نے کہا کہ یہ دھماکہ ”گیس لیک‘‘ کی وجہ سے ہوا لیکن بیجنگ نے اصرار کیا کہ یہ ایک بم حملہ تھا۔
بلوچستان پاکستان کا سب سے کم آبادی والا صوبہ ہے لیکن معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ بلوچ عوام ایک طویل عرصے سے شکایت کرتے آ رہے ہیں کہ انہیں صوبے کے وسائل سے کمائے جانے والے منافع کا مناسب حصہ نہیں ملتا، جس وجہ سے وہاں ایک درجن سے زائد علیحدگی پسند گروپ جنم لے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C