پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور، فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کرنے والے 2 اہم کارکنان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے 508 گرام بارودی مواد، 2 دستی بم، ایک آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیموں کے لٹریچر پر مبنی کتابیں، میگزین، پمفلٹس اور اسٹیکرز، ایک لاکھ 31 ہزار 830 نقدی نقدی اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمان، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مزید برآں اس دوران مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 314 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ِان کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 893 افراد کی چیکنگ کی گئی، 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 48 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 نومبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 179 آپریشنز کیے گئے اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں برس 13 ستمبر کو بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا تھا کہ مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مارا گیا۔
قبل ازیں 19 اگست کو 13 مبینہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا جن میں داعش کے اہم کمانڈرز شامل تھے۔
12 اگست کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C