آسٹریلیا اور آسیان ممالک کا خطے میں عدم استحکام پر انتباہ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا اور آسیان ممالک کا خطے میں عدم استحکام پر انتباہ
کینبرا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) آسیان ممالک اور آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں ’امن کو خطرات کا شکار‘ بنانے والے اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے۔ اس وقت چین اور فلپائن کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Prime Minister @AlboMP welcomed #ASEAN Leaders to Melbourne for the 2024 ASEAN-Australia Special Summit.
Leaders experienced a smoking ceremony from Wurundjeri Elder Uncle Bill Nicholson and viewed a performance from the Djirri Djirri Dance Group. pic.twitter.com/89cr1BPTh3
— Department of the Prime Minister and Cabinet (@pmc_gov_au) March 5, 2024
حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں اہم تجارتی راہداری میں فلپائن کے جہازوں کو چینی کشتیوں کی جانب سے دھمکایا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ بیجنگ حکومت نے الزام عائد کیا ہےکہامریکہ فلپائن کو استعمال کر کے بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کر رہا ہے۔ علاقائی سرحدی تنازعے کے باعث چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ان تازہ تنازعات کو خطے میں سکیورٹی کے شدید چیلنج سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں میلبورن میں دس ملکی آسیان بلاک اور آسٹریلیا کا ایک تین روزہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں امن کو خطرات سے دوچار کرنے والے، اور سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے یک طرفہ اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق، ”ہم بحیرہ جنوبی چین کو امن کا سمندر سمجھتے ہوئے اس کے ثمرات کو تسلیم کرتے ہیں۔‘‘
پیر کے روز اس اجلاس کے آغاز پر فلپائن کے وزیر خارجہ انریک مانالو نے بیجنگ سے ایک سادہ درخواست میں کہا تھا، ”ہمیں مت دھمکائیں۔‘‘
اسی روز چینی کوسٹ گارڈز پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے فلپائن کے ایک جہاز کو دھمکایا تھا۔ فلپائنی کوسٹ گارڈز کے مطابق دو مزید واقعات میں چینی کشتیاں جہازوں کے ساتھ تصادم میں ملوث تھیں، جب کہ ایک ری سپلائی شپ کو تیز دھار پانی سے نشانہ بھی بنایا گیا۔
فلپائنی صدر فرڈیننڈ مارکوس نے کہا ہے کہ چینی اقدامات ‘شدید طرز کا انتباہ‘ ہیں۔ آسیان تنظیم فقط متفقہ اقدامات لینے کی پابند ہے اور اسی تناظر میں آسیان رکن ممالک کی کوشش رہی ہے کہ وہ اس معاملے میں اتفاق رائے پیدا کریں اور چین کے خلاف سخت موقف پر راضی ہوں۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ امریکہ کا مضبوط اتحادی آسٹریلیا بھی حالیہ کچھ عرصے میں چین کے خلاف سخت زبان کا استعمال کرتا نظر آ رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا، ”مجھے بھی اور آسٹریلیا کو بھی بحیرہ جنوبی چین میں ہر طرح کے غیرمحفوظ اور عدم استحکام والے رویے پر شدید تشویش ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C