آبنائے ہرمز میں چینی آئل ٹینکر پر حملہ، بیجنگ کی تصدیق
👁️ 219 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں چینی آئل ٹینکر پر حملہ، بیجنگ کی تصدیق
بیجنگ (ڈیلی اردو) چینی وزارت خارجہ نے جمعہ آٹھ مئی کے روز اس امر کی تصدیق کر دی کہ چین کے ایک آئل ٹینکر کو رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں ایک حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ساتھ ہی بیجنگ میں وزارت خارجہ نے اس بارے میں گہری تشویش کا اظہار بھی کیا کہ ایران جنگ کی وجہ سے پیدا شدہ بحرانی حالات سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار بحری جہاز اور ان کے عملے کے ارکان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آئل ٹینکر پر تیل کی مصنوعات لدی ہوئی ہیں اور اس کے عملے کے ارکان بھی سب چینی شہری ہیں۔
قبل ازیں چینی میڈیا نے کل جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ اس آئل ٹینکر کو رواں ہفتے پیر کے دن توانائی کی عالمی ترسیل کے لیے انتہائی اہم اس تنگ سمندری راستے میں حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں آئل ٹینکر کے عملے کے ارکان میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
میری ٹائم سکیورٹی اداروں کے بیانات کے مطابق اس بحری جہاز پر حملے کے بعد اس کے عرشے پر آگ لگ گئی تھی، جس کی اس سمندری خطے میں موجود دوسرے کارگو بحری جہازوں کے عملے کو احتیاطاﹰ اطلاع کر دی گئی تھی۔
چین پہلے کی طرح ایران جنگ شروع ہونے کے بعد بھی ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے اور آبنائے ہرمز کی ایران کی طرف سے تاحال بندش کے باوجود مارچ کے مہینے میں چین میں ایرانی تیل کی درآمدات پر تقریباﹰ کوئی منفی اثر نہیں پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C