آج ملک پر سلیکٹیڈ اور آمر کا راج ہے: بلاول بھٹو زرداری
👁️ 72 بار دیکھا گیا
آج ملک پر سلیکٹیڈ اور آمر کا راج ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسلام کوٹ (ڈیلی اردو) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے، ہمیں کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانا ہوگی، کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، عمران خان ظالم اور سندھ دشمن ہے، کٹھ پتلی کی حکومت گرا کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، عمران خان کی حکومت گرانے نکلا ہوں۔
ضلع تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا، بھٹو نے ہاریوں کو زمینیں دیں، ملک کیلئے جدوجہد کی اور ملک کو آئین دیا۔
انہوں نے کہا کہ تھر محبت، امن اور مہمان نوازوں کا شہر ہے، بے نظیر نے عوام کی خاطر شہادت قبول کی، بے نظیر نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو للکارا۔
انہوں نے کہا کہ تھر والوں نے انگریز کے خلاف بغاوت کی، میں ان بہادر لوگوں کے پاس آیا ہوں۔ آج پر پھر صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور صوبے کواس کاحصہ نہیں دیا جارہا۔ آج ملک پر آمر، ظالم اور کٹھ پتلی اور سلیکٹیڈ حکومت کا راج ہے، نوجوانوں کو روز گا رنہ دیکر ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرکے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ سندھ کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عوام کے معاشی حقوق سلب کئے جارہے ہیں، سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے، اب یہ لوگ کراچی چھیننا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
کابل: شیعہ دینی مرکز خاتم النبیین طالبان کے گھیرے میں، طلبہ کے انخلا کا مطالبہ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا دعویٰ، 4 میزائل داغے جانے کی اطلاعات
05/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C