آرمی چیف سید عاصم منیر کا خیبر اور وادی تیراہ کا دورہ
👁️ 26 بار دیکھا گیا
آرمی چیف سید عاصم منیر کا خیبر اور وادی تیراہ کا دورہ
راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور، ضلع خیبر اور وادی تیراہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقاتیں کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی ضلع خیبر میں وادی تیراہ کا دورہ کرکے پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا، فیلڈ کمانڈر نے جنرل عاصم کو مغربی بارڈرز مینجمنٹ اور آپریشنل تیاریوں سمیت بارڈر کنٹرول اقدامات بارے میں بریفنگ دی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے فرض کی ادائیگی کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پائیدار امن اور استحکام یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور بے شمار قربانیوں سے حاصل امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے بعد ازاں کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی، آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امورکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C