آرمی چیف قمر باجوہ کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے اہم ملاقات
👁️ 45 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے اہم ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل ستائش کوششوں، انسداد دہشت گردی کے تجربے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جنرل ایرک کوریلا نے جمعرات کو ایک وفد کے ساتھ ملٹری کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک ۔ امریکا ملٹری ٹریننگ ایکسچینج پروگرام بھی زیر بحث آیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں معزز مہمان نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔
اس سے قبل جنرل قمر جایود باجوہ اور جنرل ایرل کوریلا نے 29 جولائی کو ٹیلی فونک بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
جنرل ایرک کوریلا نے اس سال یکم اپریل کو میرین کور جنرل کینتھ ایف میکنزی جونیئر سے سینٹ کام کا چارج سنبھالا تھا۔
سینٹ کام بیرون ملک مقیم 44 ہزار سے زیادہ سروس اور فیملی ممبرز اور میک ڈیل ایئر فورس بیس، فلوریڈا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے منسلک تقریباً 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
یہ عظیم تر مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک طور پر حساس خطے کی نگرانی کرتا ہے جس میں افغانستان اور پاکستان دونوں شامل ہیں، سینٹ کام کے سربراہ کے طور پر جنرل ایرک کوریلا مشرق وسطیٰ، لیونٹ، اور وسط ایشیا میں ذمہ داری کے 21 ممالک پر مشتمل امریکی فوجی مشنز کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شدت پسند گروپ داعش کے خلاف 78 ملکی مہم کی قیادت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں، قشم جزیرے پر چار دھماکوں کی اطلاع
09/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف ’آپریشن آئرن گیٹ‘ کا آغاز، امریکی ناکہ بندی کا دائرہ زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپیئن تک بڑھانے کا اعلان
09/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو جنگ سے گریز کریں گے: ٹرمپ
09/November/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران کی سخت وارننگ
09/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سنائپر فائرنگ سے ایف سی اہلکار فضل خالق ہلاک
08/November/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
امریکی دفاعی سازوسامان کی ریورس انجینیئرنگ جاری ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
08/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15684 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11985 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9354 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7604 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5609 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C