آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا جاری رکھنےکا اعلان
👁️ 62 بار دیکھا گیا
آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا جاری رکھنےکا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کوایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتے۔
آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میرےلیے تکلیف دہ مرحلہ تھا جب کارکن بارش میں بھیگ رہے تھے۔ بارش میں کارکنوں کی استقامت کوسلام پیش کرتاہوں، یہ بارش حکمرانوں کے لیے بھی ایک پیغام تھا کہ یہ اجتماع تماش بینوں کا اجتماع نہیں، آنے والے امتحانوں کو بھی اسی استقامت سے عبورکریں گے۔ موجودہ حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتے، ناکام حکومت کو گرانے کے لیے ہم یہ مشقت برداشت کررہے ہیں۔ ہم اسی طرح ڈٹے رہے تو یقیناً اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، 12 ربیع الاول کو اس اجتماع کو سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران ایک سال میں 3 بجٹ پیش کرکے محصولات کاہدف حاصل نہیں کرسکے، اگر ایک اور بجٹ ان نااہلوں نے پیش کیا تو پاکستان معاشی طور پر بیٹھ جائے گا، پاکستان سابق سوویت یونین کے مقابلے میں بڑا ملک نہیں، جہاد افغانستان میں سوویت یونین اقتصادی ناکامی کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
سربراہ جے ہو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش ہے، اسی روز ہم کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کررہے ہیں، حج پر اخراجات 5 لاکھ روپے کردیئے گئے اور سکھوں کے لئے پاکستان میں انٹری مفت ہوگی۔ کیا ہم آئندہ یہ دن اقبال ڈے کی بجائے رنجیت سنگھ اور بابا نانک کے دن کے طور پر تو نہیں منائیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان میں سفارتی عملے کے ساتھ ناروا سلوک پر وزارت خارجہ خاموش ہے، کس طرح لوگ باہر جاکر ملک کی خدمت کریں گے؟
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کہا گیا کہ لوگ حکومت سے نوکری کی آس نہ لگائیں، 400 اداروں کو ختم کرنے کی بات کی گئی، اس سے ہزاروں لوگ بےروزگار ہوں گے، کیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کیوں کیا گیا؟ 50 لاکھ گھر بنانے کی بات کرکے 50 لاکھ گرا دیئے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C