آسٹریلیا نے مسلمان عالم دین عبد الناصر بینبریکا کی شہریت منسوخ کردی
👁️ 152 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا نے مسلمان عالم دین عبد الناصر بینبریکا کی شہریت منسوخ کردی
سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلیا نے الجزائر میں پیدا ہونے والے ایک مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی ہے جسے 2005 میں میلبرن میں فٹ بال میچ بم دھماکوں کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد سیل کی رہنمائی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے شہریت چھین لی گئی ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر برائے امور داخلہ پیٹر ڈوٹن نے برسبین میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر یہ وہ شخص ہے جس سے ہمارے ملک کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، تو ہم آسٹریلین عوام کے تحفظ کے لیے آسٹریلین قانون کے تحت ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بینبریکا کو دہشت گردی کے تین الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی، انہیں ایک دہشت گرد گروہ کی ہدایت کرنے، کسی دہشت گرد گروہ کا رکن ہونے اور دہشت گردی کے کسی اقدام کی منصوبہ بندی سے وابستہ مواد رکھنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بینبریکا اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود آسٹریلین جیل میں موجود ہیں، آسٹریلین قانون کینبرا کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ کسی بھی شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد بھی مزید تین سال تک اسے نظربند رکھ سکتے ہیں۔
بینبریکا کے وکلا نے ان کی نظربندی کے خلاف اپیل کی ہے، ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کر کے الجیریا واپس جانے کی اپیل کریں۔
آسٹریلین قانون کے تحت کسی شخص سے صرف اس وقت اپنی شہریت چھین دی جاسکتی ہے جب وہ دوہری شہریتے کا حامل ہو۔
آسٹریلیا نے ان اختیارات کا استعمال 2019 میں ترکی میں قید داعش کی جانب سے کے مبینہ طور پر بھرتی کیے گئے نیل پرکاش کی شہریت چھیننے کے لیے کیا تھا، آسٹریلیا نے استدلال کیا تھا کہ وہ دوہری شہری ہے کیونکہ ان کے پاس فجی کی شہریت بھی ہے حالانکہ فجی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C