ادلب: شامی فورسز نے خان شیخون پر کنٹرول حاصل کرلیا، 36 دہشت گرد ہلاک
👁️ 86 بار دیکھا گیا
ادلب: شامی فورسز نے خان شیخون پر کنٹرول حاصل کرلیا، 36 دہشت گرد ہلاک
دمشق + ادلب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شمال مغربی شام میں روس کی مدد یافتہ شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ فورسز کی فضائی حملوں میں 36 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شامی فوج 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق شمال مغربی صوبے ادلب میں خان شیخون شہر سے دہشت گردوں کے انخلا کے بعد مضافاتی علاقوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ جبکہ اس دوران روس اور شامی افواج ادلب کے جنوب اور حما کے شمال میں دہشت گردوں کے زیر انتظام مختلف علاقوں پر بم باری بھی کررہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے تمانعہ، جرجناز، غدفہ، معرشورین، معرۃ النعمان، دیرشرقی، معرۃ الصین، بشیریہ، حزارین، حرش بسنقول، سراقب، تح اور تلمنس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ان حملوں کے نتیجے میں 26 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی حملوں میں 5 شہری بھی شہید ہوئے۔ جبکہ کئی املاک اور عمارتیں تباہ ہوگئیں، جن میں ایک اسپتال بھی شامل ہے۔
روسی جنگی طیاروں نے تلمنس میں الرحمت اسپتال کی عمارت پر کئی میزائل داغے، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اسپتال طبی خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا۔
شامی مبصر کے مطابق علاقے میں بم باری اور جھڑپوں کے دوران بدھ کے روز 10 دہشت گرد مارے گئے اور 5 شامی فوجی بھی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے تزویراتی لحاظ سے اہم شہر خان شیخون سے اپنے مکمل انخلا (فرار) کی تصدیق کردی ہے۔ ادھر شامی فوج کا کہنا ہے کہ جنگی کارروائی کے بعد اس شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
شامی مبصر نے بھی دہشت گردوں کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ادلب میں موجود تُرک فوج کی چوکیوں کی جانب چلے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C