اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد موجودگی: سی آئی اے چیف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تردید کردی
👁️ 186 بار دیکھا گیا
اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد موجودگی: سی آئی اے چیف نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تردید کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈویڈ پیٹریاس نے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔
باراک اوبامہ کے دور حکومت میں سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پٹریاس نے کہا ہے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سابق سی آئی اے چیف نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے آپریشن کا بھی نہیں پتہ تھا اور وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے اسامہ پاکستان میں روپوش ہے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چینل فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا سرا دیا تھا، اس بیان سے قبل پاکستانی حکومت کہتی رہی ہے وہ القاعدہ رہنما کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے مکمل لا علم تھی۔
Prime Minister of Pakistan Imran Khan's Exclusive Interview on Fox News. (3/6)#PrimeMinisterImranKhan #Pakistan ???????? #USA ???????? #KhanMeetsTrump #PMIKInUSA pic.twitter.com/hMMyi6Uoje
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 23, 2019
ڈیوڈ پیٹریاس 6 ستمبر 2011 کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے اور اس عہدے سے 9 نومبر 2012 کو مستعفی ہوئے، سی آئی اے نے جب ایبٹ آباد آپریشن کیا اس وقت لیون پینٹا ایجنسی کی سربراہی کر رہے تھے اور اس کے بعد امریکی صدر نے لیون پینٹا کو وزیردفاع بنا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C