اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا، وزیراعظم نیتن یاہو
👁️ 1721 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا، وزیراعظم نیتن یاہو
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا اور امریکی حکام کو مجوزہ مسودہ اپنے تحفظات کے ساتھ واپس بھیج دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرکے علاقے کو مکمل طور پر غیر فوجی زون بنانے کی امید رکھتی ہے، تاہم اسرائیل اس عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا، “امریکہ نے ہمیں ایک مسودہ بھیجا تھا، لیکن ہم نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا اور ہم نے اسے اپنے تبصروں کے ساتھ واپس بھیج دیا۔”
نیتن یاہو کے مطابق انہیں یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہ کر دیا جائے۔
یہ بیان اس ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں نیتن یاہو نے امریکی حمایت سے قائم کیے گئے غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی موجودہ پوزیشنیں چھوڑنے پر اس وقت تک مجبور نہیں کیا جائے گا جب تک سکیورٹی سے متعلق شرائط پوری نہ ہو جائیں۔
دوسری جانب نیتن یاہو کو اپنی مخلوط حکومت میں شامل انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔ وزراء بیزلیل اسموٹریچ اور اتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امن منصوبے کو دوبارہ سکیورٹی کابینہ میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے، کیونکہ ان کے بقول موجودہ مسودہ پہلے طے شدہ نکات کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔
تاہم اسرائیلی سکیورٹی کابینہ اس منصوبے کی اصولی منظوری دے چکی ہے، جس میں غزہ میں مستقبل میں بین الاقوامی امن دستوں کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C