اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان
👁️ 102 بار دیکھا گیا
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں/ڈی پی اے) جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور انہوں نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات نہیں کی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کئی مسلم ملکوں کے رہنماوں سے ملاقات کرنے کا دعوی کیا تھا۔
پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اتوار کے روز کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن سے ملاقات نہیں ہوئی۔ دراصل اسرائیلی وزیر خارجہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا اور افریقہ کے ایسے کئی مسلم ملکوں کے رہنماؤں سے ان کی بات چیت ہوئی ہے جو یہودی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے۔
ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوجاتا ہے تو “چھ یا سات” مسلم ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے اپنے تعلقات معمول پر لاسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی چھ سے سات مسلم ممالک کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان کے بقول یہ ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایلی کوہن نے مزید بتایا کہ یہ ممالک افریقہ اور ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ان ممالک کے نام بتانے سے گریز کیا۔
Pakistan have always stood with Palestinian brothers and sisters. And we will continue to do so.
In my statement at UNGA, I renewed Pakistan’s call for an independent State of Palestine,based on pre-67 borders, with Al-Quds Al-Sharif as capital.This is in our national interest. https://t.co/ev7nduaAbL
— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) September 24, 2023
عباس جیلانی نے کیا کہا؟
اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا کہ “ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور ہم اس حوالے سے بالکل نہیں سوچ رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو گروپ اجلاسوں میں بھی نہیں دیکھا اور اگر میں انہیں دیکھوں تو بھی انہیں پہچان نہیں پاوں گا۔”
پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، جیسا کہ میں نے بارہا کہا، ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور میں نے او آئی سی میں دیے گئے اپنے بیان میں اس کی وضاحت کی ہے۔”
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کے بارے میں چھ مسلم وزرائے خارجہ پر مشتمل او آئی سی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
‘اسرائیل سعودی عرب معاہدہ اگلے سال ممکن’
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی جمعے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد ایلی کوہن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم ہونے کے بعد ایک نیا مشرق وسطی تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن، اسلامی دنیا کے ساتھ امن کے مترادف ہو گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ کی معاونت سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدے کا فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ اور آئندہ برس تک اسرائیل اور سعودی عرب میں معاہدے ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اگر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان 2024 کی پہلی سہ ماہی میں امن معاہدہ ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں اس معاہدے کو امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل امریکی سینیٹ اور کانگریس سے منظور کرانے کے لیے جو بائیڈن کے پاس کافی وقت ہو گا۔
کیا پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے گا؟
مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب، جو دہائیوں سے فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہا ہے، اور اسرائیل کے درمیان اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک پر بھی اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے دباو بڑھے گا۔
پاکستا ن ماضی میں اس طرح کے دباو کی مزاحمت کر چکا ہے حالانکہ سن 2005 میں پاکستانی اور اسرائیلی وزیر خارجہ کی ترکی میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔ تاہم مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی کیونکہ اسلام آباد مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کاہمیشہ مخالف رہا ہے۔
پاکستان میں یہ خدشات پائے جاتے ہیں کہ فلسطینی تنازعہ کے مستقل حل کے بغیر اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے سے جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ پر اسلام آباد کا موقف کمزور ہوجائے گا۔ لیکن ایسے افراد بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو نئی حقیقتوں کا ادراک ہے اور وہ اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسی اسی کے مطابق بنا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5487 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C