04/May/2026

اسرائیل کی امریکہ سے جدید جنگی طیاروں کے دو سکواڈرن خریدنے کی منظوری

👁️ 205 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل کی امریکہ سے جدید جنگی طیاروں کے دو سکواڈرن خریدنے کی منظوری

اسرائیل کی امریکہ سے جدید جنگی طیاروں کے دو سکواڈرن خریدنے کی منظوری

واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز) اسرائیل نے امریکہ سے ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیاروں کے دو نئے جنگی سکواڈرن خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ طیارے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے حاصل کیے جائیں گے، جبکہ اس معاہدے کی مالیت دسیوں ارب شیکل بتائی جا رہی ہے۔

 

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ منصوبہ حال ہی میں وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے منظور کیا ہے، جس کے تحت ایف-35 آئی کا چوتھا سکواڈرن اور ایف-15 آئی اے کا دوسرا سکواڈرن خریدا جائے گا۔

 

رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کی شمولیت کے بعد آنے والے برسوں میں اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی تعداد تقریباً 100 جبکہ ایف-15 آئی اے طیاروں کی تعداد 50 تک پہنچ جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C