اسرائیل کی ترکی میں اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت
👁️ 29 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی ترکی میں اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت
تل ابیب + تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ملکی شہریوں کو ‘حتی الامکان جلد ازجلد’ ترکی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے بقول ایرانی عناصر استنبول میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا سرگرمی سے منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے یہ واضح اور ٹھوس تنبیہ ایک ایسے وقت پر ہے، جب دو سخت حریف ممالک ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے۔ تہران نے نہ صرف اہنے ہاں جوہری تنصیبات اور فوجی انفراسٹرکچر پر ہونے والے سلسلہ وار حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے بلکہ شام میں ہونے والے حملوں کے لیے بھی اسرائیل ہی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
یائر لیپڈ نے ایرانی اہداف کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی مبینہ کارروائی کا کوئی ذکر نہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ترکی کو اس وقت ‘ایرانی ایجنٹوں سے حقیقی اور فوری خطرہ‘ لاحق ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی شہریوں کے خلاف متعدد ایرانی ‘دہشت گردانہ‘ حملوں کا ذکر بھی کیا۔
وزیر خارجہ لیپڈ نے اسرائیلی شہریوں سے کہا، ”اگر آپ اس وقت استنبول میں ہیں، تو جلد از جلد اسرائیل واپس آ جائیں۔ اور اگر آپ استنبول جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اپنا ارادہ منسوخ کر دیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”اگر قطعی ناگزیر نہ ہو، تو آپ ترکی کا سفر نہ کریں۔‘‘
اسرائیل نے ترکی کا شکریہ بھی ادا کیا
یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایرانی یا ایرانی حمایت یافتہ عناصر ترکی میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی باشندوں کو اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد اسرائیلی شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔ انہوں نے اس عمل میں تعاون کے لیے ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اگرچہ مزید تفصیلات نہ بتائیں تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک اسرائیلی اہلکارکے حوالے سے بتایا کہ ترکی نے اپنے ہاں ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے اپنے اس بیان کے حق میں مزید کچھ نہ کہا۔
یائر لیپڈ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نے بھی استنبول کے لیے اپنی ٹریول وارننگ بڑھا کر اعلیٰ ترین سطح پر کر دی۔
این ایس سی نے ایک بیان میں کہا، ”ترکی اور بالخصوص استنبول میں اسرائیلیوں پر ایرانیوں کے حملے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیشنل سکیورٹی کونسل نے ٹریول وارننگ کی سطح بڑھا کر چار یعنی اعلیٰ ترین درجے پر کر دی ہے۔‘‘
ترک حکام اور انقرہ میں ایرانی سفارت خانے نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ایران کے الزامات
ایران اور اسرائیل کے درمیان یو ں تو ایک عرصے سے کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں کئی اہم ایرانی شخصیات کے قتل کے واقعات سے یہ کھچاؤ مزید بڑھا ہے کیونکہ ان مہلک واقعات کے لیے ایران اسرائیل کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔
ایسے ہی ایک گزشتہ واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کو 22 مئی کو تہران میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایران نے اس کے لیے بھی الزام اسرائیل پر لگایا تھا۔ اسرائیل نے تاہم اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق اس الزام کی نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی تھی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل کو غیر ملکی عناصر سے جوڑتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ کرنل خدائی کے ‘خون کا بدلہ لازمی‘ لیا جائے گا۔
ایران نے گزشتہ ہفتے دمشق انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے فضائی حملوں کے لیے بھی اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ اس حملے میں ہوائی اڈے کے دو رن وے تباہ ہو گئے تھے۔ یہ ہوائی اڈہ اس علاقے میں ہے، جہاں سے حزب اللہ سمیت ایرانی حمایت یافتہ گروپ مسلسل اپنی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2423 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2307 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C