اسرائیل کی لبنانی شہر صور اور دیگر علاقوں سے انخلا کا حکم
👁️ 353 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی لبنانی شہر صور اور دیگر علاقوں سے انخلا کا حکم
یروشلم (ڈیلی اردو) لبنان جنگ میں بظاہر فائر بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی فوجی کارروائیوں کو کل منگل کو مزید وسعت دے دی تھی۔
اس کے ایک دن بعد آج بدھ 27 مئی کو اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر صور (Tyre) اور اس کے نواحی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی یہ وارننگ جاری کردی کہ وہ سارا علاقہ خالی کر دیں۔
یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی یہ تازہ ترین عسکری تنبیہ اس تناظر میں جاری کی ہے کہ وہ لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ اپنی مقابلتاﹰ شدید ہوتی جا رہی کارروائیوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مزید پھیلا دینا چاہتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں تحریری پوسٹ کے ساتھ ایک نقشہ بھی شائع کیا۔ اس میں جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاوہ اس کے نواحی علاقے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔
اس پوسٹ میں اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا، ’’نقشے میں دکھائے گئے صور شہر اور اس کے نواحی علاقوں اور کیمپوں کے رہائشیوں کے نام فوری وارننگ: دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی طرف سے کی جانے والی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، اسرئیلی دفاعی افواج مجبور ہو گئی ہیں کہ وہ حزب اللہ کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کریں۔‘‘
ساتھ ہی اس پوسٹ میں مقامی رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پورا مذکورہ علاقہ فوری طور پر خالی کر دیں۔
نیوز ایجسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس اسرائیلی فوجی پوسٹ میں مزید کہا گیا، ’’اسرائیلی فوج آپ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ لیکن خود اپنی حفاظت کے لیے آپ کو اپنے گھر اور رہائش گاہیں فوری طور پر خالی کر دینا چاہییں، ان تمام علاقوں میں، جو نقشے میں دکھائے گئے ہیں۔ آپ سب کو نقل مکانی کر کے دریائے زہرانی کے شمال کی طرف چلے جانا چاہیے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C