اسرائیل کے ایران میں تازہ فضائی حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک
👁️ 201 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ایران میں تازہ فضائی حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی نئی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے ایک دن سے بھی کم عرصہ قبل اسرائیل کی طرف سے ایران کے مختلف حصوں میں کیے گئے تازہ ترین فضائی حملوں میں منگل سات اپریل کے روز 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات میں دبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان نئے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل میں فوجی اہداف اور سعودی عرب میں اقتصادی اہمیت کے حامل اہداف پر نئے حملے بھی کیے ہیں۔
سعودی عرب میں ان ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے ایک اہم انتہائی پل کو عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ پل کنگ فہد کاز وے کہلاتا ہے اور ایک ایسا زمینی راستہ ہے جو سعودی عرب کو طویل مسافت کے بعد خلیج کی جزیرہ ریاست بحرین کے ساتھ ملاتا ہے۔
یہ 25 کلومیٹر (15.5 میل) طویل پل سعودی عرب اور بحرین کے مابین واحد زمینی راستہ بھی ہے۔
اسی دوران فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو بھی ان سرکردہ بین الاقوامی سیاسی شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں، جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایران جنگ، جو اب خطے کی کئی خلیجی عرب ریاستوں کو بھی متاثر کر رہی ہے، کے سبھی فریق اپنی عسکری کارروائیوں میں ضبط اور احتیاط سے کام لیں، اور شہری اہداف اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کریں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ شہری اہداف اور توانائی کی تنصیبات پر حملے کرنا جنگ کے قوانین اور بین الاقوامی قانون دونوں کے سراسر منافی ہے۔
دبئی سے موصولہ دیگر رپورٹوں کے مطابق آج منگل کے روز ایران نے سعودی عرب کی طرف کم از کم سات بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو سب کے سب فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔
سعودی حکام کے مطابق ان ایرانی میزائلوں کا ملبہ توانائی کی مقامی تنصیبات کے پاس زمین پر گرا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان ایرانی میزائلوں سے کتنا مادی نقصان ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C