اسرائیلی آبادکاروں نے البیرہ میں مسجد کو آگ لگا دی
👁️ 199 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آبادکاروں نے البیرہ میں مسجد کو آگ لگا دی
البریح (ڈیلی اردو) اسرائیلی آبادکاروں نے سوموار کی صبح رام اللہ ضلع میں البیرہ شہر میں مسجد کو آگ لگا دی اور اسکی دیوار پر نسل پرستانہ فقرات لکھ دئیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ آبادکار رات کے وقت شہر میں گھسے اور مسجد کے کچھ حصوں کو آگ لھانے سے پہلے مسجد کی دیواروں کو عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ جملوں سے بھر دیا۔
البیرہ کے فلسطینی رہائشی جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے آگ کو 2016 میں کھولی جانے والی مسجد کے بڑے حصے تک پہنچنے سے پہلے اس پر قابو پالیا۔
فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے اس آتشزدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسرائیل کی نسل پرستانہ اور بنیاد پرست ذہنیت کو بے نقاب ہو گئی ہے۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مساجد کو آگ لگانے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی حکام کی جانب سے ان واقعات کی تحقیقات شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C