اسرائیلی بمباری سے صنعاء لرز اٹھا، 10 حوثی ہلاک، 90 سے زائد زخمی
👁️ 322 بار دیکھا گیا
اسرائیلی بمباری سے صنعاء لرز اٹھا، 10 حوثی ہلاک، 90 سے زائد زخمی
صنعاء (ڈیلی ااردو/نیوز ایجنسیاں) یمن کے حوثی باغیوں نے الزام لگایا ہے کہ جمعرات کو اسرائیل نے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملہ کیا ہے، جو صرف چار روز قبل ہونے والی شدید بمباری کے بعد ایک اور کارروائی ہے۔
حوثیوں کے ٹی وی چینل ’’المسیرہ‘‘ نے ’’اسرائیلی حملے‘‘ کی خبر نشر کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسرائیل نے پیر کے روز بھی صنعاء میں فضائی حملے کیے تھے جن میں صدارتی محل سمیت مبینہ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
حوثی حکام کے مطابق ان حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ کارروائیاں حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی تھیں۔
حوثیوں نے بدھ کو ایک اور میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔ حوثی گروپ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل پر متعدد میزائل و ڈرون حملے کر چکا ہے اور بحیرہ احمر و خلیج عدن میں اسرائیل سے منسلک جہازوں کو بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C