اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں ایرانی، شامی فوجی تنصیبات پر حملے
👁️ 63 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں ایرانی، شامی فوجی تنصیبات پر حملے
دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل نے ایک بار پھر حملوں میں شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں شامی حکومت کی فورسز اور ایرانی ملیشیاؤں پر بمباری کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج پیر کی صبح بحیرہ روم میں اسرائیلی بحری جنگی جہازوں نے حماہ اور التیفور کے فوجی ہوائی اڈوں کے علاوہ، دمشق اور سیدہ زینب کے علاقے پر میزائل داغے۔ میزائل حملوں سے دمشق اور اس کے نواحی دیہی علاقوں لرز اٹھے۔
شامی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے آنے والے میزائلوں کا راستہ روکا، میزائل حملوں کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق جبلہ شہر کی فضا میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ اس سے قبل حماہ کے فوجی اڈے کے اوپر بھی ایک ڈرون طیارے کا راستہ روک دیا گیا تھا۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں تاہم شام میں انسانی حقوق کے گروپ المرصد نے تین دھماکے سنے جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں شام میں تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے شامی اراضی پر سیکڑوں حملے کیے ہیں ان کارروائیوں میں خاص طور پر بشار الاسد کی حکومت کی حلیف ایرانی ملیشیاؤں اور تہران کے ہمنوا فریقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ ماہ 20 نومبر کو اسرائیلی فوج نے شام میں سرکاری فورسز اور ایرانی القدس فورس کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنانے کے سلسلے میں فضائی حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان کیا۔ ان حملوں میں دو عام شہریوں سمیت 21 افراد شہید ہو گئے تھے۔
رواں سال جولائی میں درعا اور قنیطرہ کے صوبوں میں اسرائیلی حملوں میں 6 ایرانیوں سمیت 9 شامی شہید ہو گئے تھے۔
اگست میں دمشق کے جنوب میں واقع گاؤں عقربا پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے دو ارکان اور ایک ایرانی القدس کا اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C