اسرائیلی حملوں میں ایران کی اہم میزائل اور پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ
👁️ 357 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں میں ایران کی اہم میزائل اور پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج نے ایران میں ماہشہر کے علاقے میں ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ پر فضائی حملہ کیا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر پوسٹ ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ اسرائیل نے کارون پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
پیر کی صبح اسرائیل اور ایران کے درمیان جوابی حملوں کے تبادلے کے باعث خدشہ پیدا ہو گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ایک بڑی علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
اس حملے کے بعد متعلقہ اقتصادی زون سے دن کے وقت کام کرنے والے ملازمین کو نکال لیا گیا۔
کارون پیٹروکیمیکل پلانٹ سالانہ دو لاکھ ٹن سے زیادہ مصنوعات تیار کرتا ہے۔ اسے 2002-2003 میں ایران کے پہلی ’’نالج بیسڈ‘‘ یعنی ٹیکنالوجی اور مہارت پر مبنی کام کرنے والے پیٹروکیمیکل پلانٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
اس پلانٹ کے ویب سائٹ پر شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ ہر سال دو لاکھ ٹن سے زیادہ پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کرتا ہے۔
اس حملے سے چند گھنٹے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں مزید کارروائی سے گریز کرے۔
دریں اثناء ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے بیان کے مطابق اسرائیل نے اس حملے میں فضاء سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر ماہشہر میں ایک پیٹروکیمیکل تنصیب پر اس کے حملوں کا مقصد میزائلوں کی تیاری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔
آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ اس مقام کو ایرانی مسلح افواج ’ہتھیاروں کی تیاری کے لیے خام مال تیار اور برآمد کرنے‘ کے لیے استعمال کر رہی تھیں اور یہ مواد ’بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے لیے اہم اجزا‘ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
جنوب مغربی ایران میں واقع ماہشہر پر حملوں کی تصدیق آئی ڈی ایف اور ایرانی سرکاری میڈیا دونوں نے کی ہے۔ تاہم کسی بھی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس نے تاہم فوری طور پر ان حملوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب، سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ایران کے شہر تہران، کرج، اصفہان اور تبریز سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسرائیل نے پیر کی صبح تہران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے جواب میں ایران کے وسطی اور مغربی علاقوں پر حملے کیے، اور ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد حملے کیے۔ یہ 8 اپریل کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سب سے شدید جھڑپ تھی۔
ادھر مرکزی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آنے والے ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک اردن میں بھی میزائل سائرن بجائے گئے۔
ایران نے خبردار کیا کہ اس کشیدگی میں کسی بھی اضافے کے لیے امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C