اسرائیلی فضائی حملے: لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 330 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے: لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری
بیروت (ڈیلی اردو/روئٹرز) لبنان کے جنوبی حصے میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور سات دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص شامی شہری تھا جبکہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق مرنے والا شامی شہری اس گلی سے گزر رہا تھا، جہاں اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ حملوں میں کئی بلڈوزر تباہ ہوئے، جن میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین نے کم از کم 15 فضائی حملوں کی اطلاع دی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس میں وہ سہولیات شامل تھیں، جن کی مبینہ طور پر تعمیر نو کی جا رہی تھی۔ حزب اللہ نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
لبنانی صدر جوزف عون نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے، جیسا کہ غزہ میں کیا گیا ہے۔
عون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس واقعہ سے سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا لبنان میں ہونے والے حملوں کا مقصد غزہ میں حملوں کی ناکامی کی تلافی کرنا ہے۔ نومبر کے آخر سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان برائے نام جنگ بندی جاری ہے، تاہم دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اپنی فوج کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس وجہ سے اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ اس ملیشیا پر تقریباً روزانہ بنیادوں پر حملے کر رہا ہے، جن کے سبب اکثر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C