اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر کو متعدد ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
👁️ 120 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر کو متعدد ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے گورنر اور تحریک فتح کے ایک سیکرٹری سمیت متعدد دیگر اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں یہ ساتواں موقع ہے کہ عدنان غیث کو مجرمانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کی گرفتاری کے بعد فلسطینی میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کسی طرح پولیس عدنان غیث کو مشرقی یروشلم میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے جا رہی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھوں پر ربر کے حفاظتی دستانے پہن رکھے تھے۔
https://twitter.com/alestiklalt/status/1246738731995971585?s=19
قابض اسرائیل نے فلسطینی عہدیداروں پر بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے منصوبوں کو فروغ دینے اوراسرائیلی حکام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو قابض فوج نے القدس کے گورنر عدنان غیث کو گرفتار کیا۔
اسرائیل نے بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی خودمختار مظاہرے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔
یروشلم میں اسرائیلی پولیس کے ترجمان مِکی روزن فَیلڈ نے بتایا کہ عدنان غیث کو ایسی مبینہ ‘غیر قانونی سرگرمیوں‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق کورونا وائرس کی وبا سے تھا۔ انہیں گزشتہ سال بھی اسرائیلی پولیس نے کم از کم چھ مرتبہ گرفتار کر لیا تھا۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزنفیلڈ نے مزید کہا کہ پولیس نے دونوں فلسطینی عہدیاروں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے دونوں کی نظربندی میں توسیع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
‘محافظہ القدس‘ کے گورنر
اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیلی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے شہر کے اس مقبوضہ حصے کو اپنے ریاستی علاقے میں ضم کرنے کا وہ حکومتی فیصلہ بھی کر لیا تھا، جسے بین الاقوامی برادری نے آج تک تسلیم نہیں کیا۔
فلسطینی خود مختار انتظامیہ یروشلم کے اس مقبوضہ مشرقی حصے کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتی ہے۔ اسی لیے اس نے شہرکے اس حصے کو ‘محافظہ القدس‘ کا نام دے کر عدنان غیث کو وہاں اپنا گورنر نامزد کر رکھا ہے۔
لیکن دوسری طرف اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور اس نے اس پورے شہر میں فلسطینی خود مختار انتظامیہ کی طر ف سے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر قانوناﹰ پابندی بھی لگا رکھی ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کی کابینہ میں یروشلم سے متعلقہ امور کا ایک باقاعدہ وزیر بھی ہوتا ہے جبکہ یروشلم کے فلسطینی گورنر کا دفتر الرام میں واقع ہے، جو اس دیوار کے دوسری طرف ایک مقام کا نام ہے، جو یروشلم کے تاریخی شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کو علیحدہ کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C