اسرائیلی مظالم کے مغرب اور عرب ممالک بھی ذمہ دار ہیں، ترک صدر اردگان
👁️ 80 بار دیکھا گیا
اسرائیلی مظالم کے مغرب اور عرب ممالک بھی ذمہ دار ہیں، ترک صدر اردگان
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال تیزی کے ساتھ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک اور مغرب فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس طرح مغرب اور عرب ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں قصور وار ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں صدر اردگان نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ القدس کا دفاع ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اپنے بعض اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ ہمارے وسائل اور توانائی ضائع ہو رہی ہے۔ اپنے اپنے حجم اور تعداد کے باوجود عالمی سطح پر کوئی موثر فیصلہ نہیں کرا سکے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ بسا اوقات جب ہم فلسطینیوں اور القدس پر ظلم ہوتا دیکھتے ہیں کہ ہم خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ عالمی استعمار اپنی پالیسیوں پر چل رہا ہے اور عالم اسلام اپنے اندرونی خلفشار میں الجھا ہوا ہے۔ بعض عرب ریاستیں مغرب کی آلہ کار ہیں اور وہ مغرب کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C