اسلام آباد ہائیکورٹ: بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے 14 جنوری تک کی مہلت
👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ: بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے 14 جنوری تک کی مہلت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ بھارت کے لیے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی ہماری پیشکش ابھی بھی موجود ہے، اگر بھارتی ہائی کمیشن کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو اپنے وکیل کے ذریعے کر سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئی دہلی میں کلبھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلقہ دستاویزات نہیں دی گئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں، کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پرہرصورت عمل ہوگا۔
عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C